کوئٹہ20اکتوبر(اے پی پی): کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہر ضلع میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کو فعال کیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے دورے موقع پر کہا کہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق سینٹر میں نئے کورسز بھی شروع کئے جائیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مرکز کے شعبوں کا وزٹ بھی کیا اور طلبہ اور ٹرینرز سے کورسز سے متعلق سوالات بھی کئے۔ انہیں بتایا گیا سینٹر سے پاس آوٹ ہونے والے 55 فیصد نوجوان باعزت روزگار سے منسلک ہیں۔ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سالانہ کئی سو اسٹوڈنٹس کو تکنیکی تربیت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے آئی ٹی کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو لیب ٹاپ بھی دئیے۔











