پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 پلیئرز کا نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ختم، پاکستان سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کا آغاز کل ہوگا

25

لاہور21 اکتوبر(اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 پلیئرز کا نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ختم۔ انڈر 19 پلیئرز نے سیشن کے دوران بھر پور مشقیں کیں. دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا ۔ پاکستان سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ 24 اور تیسرا 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ 29 اورپانچواں 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔