نوشہرہ ورکاں،21 اکتوبر( اے پی پی ): سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )حاجی مدثر قیوم ناہرا کے کیمپ میں مسلم لیگ( ن) کے ہراول دستوں کی شرکت کے بعد قائد مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف کے استقبال اور احاطہ مینار پاکستان میں ہونے والے تاریخ ساز جلسہ میں شرکت کے لیے نوشہرہ ورکاں این اے 81 سے مسلم لیگ( ن) کے قافلوں کی پارٹی سونگ نعرہ بازی اور ڈھول کی تھاپ پر روانگی ہوئی۔
سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) حاجی مدثر قیوم ناہرا اظہر قیوم ناہرا ،اور ٹکٹ ہولڈرز کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کوچز،ٹیوٹا وینز ،اور کاروں پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ ہوا،اور حاجی مدثر قیوم ناہرا کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخ ساز استقبال آج پاکستان کی تاریخ میں رقم ہو گا اور پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور پھر سے شروع ہو گا۔











