ملتان،21اکتوبر( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ڈپٹی کمشنر آفس برانچز کی مکمل اپ گریڈیشن کا حکم جاری کیا ہے اس سلسلے میں رضوان قدیر نے انتظامیہ کو ڈپٹی کمشنر دفاتر اور برانچوں کی ریکارڈ منیجمنٹ بہتر کرنے کا بھی ٹاسک دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ڈپٹی کمشنر آفس اور کچہری کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ اہلکاروں اور شہریوں کو بیٹھنے کیلئے باعزت ماحول فراہمی ترجیح ہے۔ محکمہ بلڈنگ کو ڈی سی کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے منصوبہ تیار کرے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناکارہ اور پرانے فرنیچر وسامان کی نیلامی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔











