ڈی پی او بھکرمحمد نوید کی زیر صدارت ڈی پی او افس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

21

بھکر۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکرمحمد نوید کی زیر صدارت ڈی پی او افس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیاگیا،کرائم میٹنگ میں ایس پی  انویسٹیگیشن محمد اکرم خان، ڈی ایس پی صدر سرکل بدر منیر، ڈی ایس پی منکیرہ راجہ عبدالعزیز، ڈی ایس پی دریا خان اللہ نواز خان، ڈی ایس پی کلور کوٹ ظفر کلیار،، ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال جسرا،، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم ملک مظہر حیات نون، ریڈر ٹو ڈی پی او انسپیکٹر اقبال قریشی انچارج سیکیورٹی انچارج ائی ٹی انچارج پی آر او،پی آے برانچ و جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں جملہ ایس ایچ اوز کو ہدایات دی گئیں کہ  منشیات فروشوں، بجلی چوروں، چوری ڈکیتی راہزنی جیسے جرائم کو کنٹرول کرنے اور کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دینے کے لیے  تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں ،تھانہ میں آنے والے معذور  اور  بزرگ افراد کے ساتھ شائستگی سے پیش آیا جائے۔