ملتان،25 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعظم سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کا کل (26اکتوبر) ملتان میں آغاز ہو رہا ہے، ہائر ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام اور زکریا یونیورسٹی کی میزبانی میں مقابلے ہوں گے۔جس میں ملتان ، لاہور،سیالکوٹ راولپنڈی اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ کی فوکل مینز، وومینز پرسن عابدہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی زیڈ یو نے اے پی پی کو بتایا کہ ملتان سکواش کے بڑے مقابلے کی میزبانی کرے گا ، وزیر اعظم سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے مقابلے 26اکتوبر سے اگلے 5 روز 30اکتوبر تک جاری رہیں گے،زکریا یونیورسٹی سکواش کورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ سکواش لیگ کا افتتاح کریں گے۔
محمد رضا،محمد یحییٰ ، زین علی اور علی زیب نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ 2023ء میں انہیں ملتان ریجن ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور ان کا مقابلہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے سکواش کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے اور انہیں اپنے ٹیلنٹ کی بھرپور آزمائش کا موقع ملے گا۔











