اوکاڑہ؛ہفتہ صحت پر تینوں تحصیلوں میں 18 میڈیکل کیمپ لگائے گئے

24

اوکاڑہ،26 اکتوبر( اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پرضلع کی تینوں تحصیلوں میں صحت اور خوراک کے فروغ کے انقلابی قدم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کی زیرنگرانی لگائے گئے 18میڈیکل کیمپوں جن میں اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں دو، دیپالپور،رینالہ اور حویلی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تین،دس رورل ہیلتھ سنٹروں جن میں شاہ بھور،گوگیرہ،باماں بالا،اخترآباد، بصیرپور،بٹک وساویوالہ،حجرہ شاہ مقیم،منڈی احمدآباد اور شیرگڑھ تین بنیادی صحت مراکز 18/1L,53/2Lاور رکن پورہ میں اب تک6440رجسٹرڈ افراد کا میڈیکل کیمپوں میں شوگر،ہیپاٹائٹس بی،ہیپاٹائٹس سی،ایچ آئی وی،ٹی بی،ملیریا اورہیموگلوبن سکریننگ کے سلسلہ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

مختلف امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹر و پیپرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کی رہنمائی کی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراعجاز شاہ اور ان کی ٹیم نے مختلف ہیلتھ کاونٹرز کا معائنہ کیا اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے طبی معائنہ کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔

 میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کی کونسلنگ و طبی رہنمائی ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم بچوں کی ویکسی نیشن ،حاملہ خواتین کا طبی معائنہ جات اور تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔