بھکر،26اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پرہفتہ صحت منایا گیا،جس دوران تقریباً پانچ ہزار افراد کے مختلف ٹیسٹ مفت کیے گئے۔
اے پی پی سے گفتگو میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا ملک نے کہا کہ ہفتہ صحت میں لوگوں کے مختلف ٹیسٹ جس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی، ملیریا ، شو گر، ٹیوبرکلوسس اور بلڈ پریشر شامل ہیں بلکل مفت اور اس کے علاوہ حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی خصوصی معلومات فراہم کی گیں،سکریننگ کےعلاوہ موقع پر ہی مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن بھی جاری رہی۔ اب لوگوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ زیادہ سےزیادہ تعداد میں ان ہسپتالوں میں آئیں اور اپنا مکمل چیک اپ کروا لیں تاکہ اگران کو کوئی ایسی خطرناک بیماری ہے بھی سہی تو وقت سے پہلے اس بیماری کا ادراک ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مفت صحت کیمپ کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔











