دیر پائین، 27 اکتوبر (اے پی پی ): یوم سیاہ کشمیر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان کے زیر نگرانی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ضلعی انتظامیہ نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکومنٹری پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغمے ،نظم اور تقاریر پیش کیں ۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کو دبانے پر شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالولی خان نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نےاسی دن 27 اکتوبر 1948 کو کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، بعد ازاں کشمیر کا خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے ختم کر دیا۔ جس کی وجہ سے کشمیری آج تک اپنے گھروں میں محصور ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کے حوالے سے منصفانہ کردار ادا کریں اور اپنے قرارداوں پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔کئی سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرکار ریٹائرڈ ملازمین کوکچھ مراعات کا لالچ دیں کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کررہے ہیں تاکہ کسی طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شہزاد خان نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ تمام پاکستانی خاص کر نوجوان ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
تقریب میں اچھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے پر اسکول کے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ سلیم خان، گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ وایس پرنسپل جناب عبدالودود خان ، جاوید اقبال وارڈن سیول ڈیفنس، ٹی ایم اے تیمرگرہ ظہور خان، محکمہ جات کے آفسران، سول ڈیفنس کے رضا کاروں، اساتذا کرام، طلبا وطالبات، میڈیا کے نمائندوں ، سول سوسائٹی ، ہیومن رایٹس ایکٹوسٹ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











