کلرسیداں ،27 اکتوبر( اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر صحت علی جان خان کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی ہفتہ صحت جاری ہے ۔ڈاکٹر عمران فوکل پرسن تحصیل ہیڈ کوارٹر کلر سیداں نے “اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ صحت کے دوران ہسپتال آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہیپاٹائٹس، شوگر ، دمہ،ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز کو ہفتہ صحت کے لیے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے اور مفت ادویات بھی فراہم کر رہے ہیں ۔
کلرسیداں کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ہفتہ صحت کے انعقاد پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان اور وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اے پی پی/راجہ طاہر محمود/ حبیب شاہ











