پی ٹی آئی کوہاٹ کے چیئرمین رئیس خان کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

37

پشاور، 27اکتوبر(اے پی پی): کوہاٹ کے علاقہ سلیمان تالاب کے چئیرمین رئیس خان نے  پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں رئیس خان نے کہا کہ 9 مئی کو پارٹی کارکنان کے ملکی املاک کی توڑ پھوڑ کرنے پر اپنی مرضی اور خوشی سے پاکستان تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور یہ عہد کرتاہوں کہ آئندہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لونگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی أئی لیڈران ایک ایک کر کے سب  بے نقاب ہوتے جائینگے۔