ساہیوال،2 نومبر( اے پی پی ): پنجاب حکومت کی ہدایت پرعوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا دوسرے روز بھی انعقاد کیا گیا۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن سید شعیب اقبال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد عظمان چوہدری نے کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔تحصیلدار،قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اے ڈی سی آر اعتزاز اسلم مارتھ نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہری کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے تا کہ عوام کو درپیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، فرد کا اجرائ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز کے حوالے سے 34 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔











