نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قائد آباد پولیس اسٹیشن کا دورہ ، عوامی مشکلات سمیت پولیس کارکردگی کا جائزہ

75

کوئٹہ، 2 نومبر (اے پی پی) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی عوامی مشکلات اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے اچانک قائد آباد پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ نے قائد آباد پولیس اسٹیشن کے روزنامچہ ریکارڈ روم اور مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا ۔اس دوران ایس ایس پی آپریشن جواد طارق نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفننگ بھی  دی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  نے  عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس میں فاصلے کم کرکے باہمی اعتماد کی فضا قائم کی جائے ۔انہوں نے کہا کے روز مرہ امور اور کسی بھی قانونی معاونت کے لیے عوام کو سہل اور فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نگران صوبائی وزیرداخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی ،سیکریڑی داخلہ زاہد سیلم اور دیگر آفسران بھی تھے ۔