نوشہرہ ورکاں؛پانچ فیڈروں پر رواں ماہ میں تین روز کی بجلی بندش شیڈول جاری

61

نوشہرہ ورکاں،04 نومبر(اے پی پی):چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ  جام محمد ایوب کی منظوری کے بعد ایکسین گیپکو ڈویژن  نوشہرہ ورکاں محسن علی کے مطابق پانچ فیڈروں پر رواں ماہ میں تین تین روز کی شٹ ڈاؤن کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق تھانہ روڈ اور نوشہرہ سٹی فیڈر پر12،19،27 نومبر،  ببر فیڈر پر  15،22،29 نومبر، کوٹ شیرافیڈر پر 11،18،25 نومبر اور ساگو بھاگو فیڈر پر  15، 22، 29 نومبر کو صبح نو بجے تا تین بجے تک لائنوں کی مرمت اور درختوں کی کٹنگ کے لیے فیڈر بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں  ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور عوام  اس شیڈول بارے مطلع رہیں۔