چنیوٹ،08نومبر(اے پی پی ):سابق صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کے سپاہی وفا داری نبھا رہے ہیں، عوام کے حقوق کے حل کی سیاست کریں، قوم کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہور کی آواز بنتی ہے، عوامی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے، کوئی اور سیاسی جماعت ہے جس کا لیڈر تختہ دار تک گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری عمل کے ذریعے عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔











