جنوبی کوریا؛ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فزیق چیمپین شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈل جیت لیے

12

جنوبی کوریا، 11 نومبر(اے پی پی):ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فزیق چیمپین شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈل جیت لیے۔پاکستان کے شہزاد قریشی نے نوے کلوگرام کٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ اسپورٹس فزیق کٹیگری میں پاکستان کے ارسلان  بیگ نے سلور میڈل حاصل کیا۔

سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سہیل انور نےمیڈلز جیتنے پر شہزاد قریشی اور ارسلان بیگ کو مبارکباد دی اور کہا کہ انشاللہ آنیوالے ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیتیں گے۔