قصورکی پاورلومز انڈسٹری زبوں حالی کاشکار

9

قصور،11نومبر(اے پی پی):قصورکی پاورلومز انڈسٹری آج زبوں حالی کاشکاراورفاقہ کشی پرمجبورہوچکی ہے۔پنجاب کے بڑے اضلاع انڈسٹریل ایریافیصل آباد اورملتان کے بعدقصورکی پاورلومزانڈسٹری کومشہور تصورکیاجاتاتھالیکن آج بدقسمتی سے قصورمیں صرف 20فیصد پاورلومزانڈسٹری کام کررہی ہیں جبکہ80فیصد پاورلومز انڈسٹری کے مالکان اپنی پاورلومزبیچ چکے ہیں۔ ایک وقت تھا جب پاورلومزانڈسٹری کے ساتھ لاکھوں افرادکا روزگاروابستہ تھالیکن آج پاورلومز انڈسٹری کے ساتھ چندہزار افرادکا روزگاروابستہ ہے۔

 مہنگائی، پاورلومزانڈسٹری کا میٹریل اوربجلی کے زائد بلوں، بیجاٹیکسزکی وجہ سے پاورلومزمالکان اورمزدورطبقہ اس وقت شدید ڈیپریشن کاشکارہیں۔ اگر حکومت پاورلومزانڈسٹری کوبجلی کے بلوں پرسبسڈی دیں اوربجلی کی قیمتوں کوکم کریں توپاورلومزانڈسٹری بحرانوں سے نکل کرایک دفعہ پھر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے۔