پاکستان کا عالمی امن کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی ساکھ بڑھانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

15

 

اقوام متحدہ، 11 نومبر (اے پی پی): پاکستان نے اقوام متحدہ  پر  زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں کی ساکھ کو بڑھانے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دے کر اس پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔

اقوام متحدہ میں  پاکستان کے  مستقبل   مندوب سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے کام کو بحال کرنے  سے  متعلق  مباحثے  سے خطاب  کرتے  ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ  اپنے مقصد پر پورا نہیں اترتا جب  اسے کام سے روکا جائے یا اسے کام نا کرنے دیا  جائے ۔اس سلسلے میں پاکستانی ایلچی نے 27 اکتوبر کی اسمبلی کی قرارداد کا حوالہ دیا جس میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی” کا مطالبہ کیا گیا تھا جو سلامتی کونسل کی  بڑی طاقتوں کے ووٹوں کے استعمال سے  ممکن نا ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان بھی جنرل اسمبلی کی اس قرارداد پر عمل کریں گے۔

سفیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جنرل اسمبلی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور تحفظ کے سلسلے میں وسیع تکمیلی اور بقایا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امن اور سلامتی میں اسمبلی کا کردار تنازعات اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے میں بھی شامل ہے۔

سفیر اکرم نے کہا کہ ہمیں اسمبلی کے طریقہ کار اور کام کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اسمبلی کی بحالی ایک سیاسی مسئلہ ہے، اکیلے عمل کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اسمبلی کی نااہلی ، اس کے کچھ بڑے رکن ممالک کی جانب سے اسے اپنے اختیار اور صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خواہش سے پیدا ہوتی ہیں۔