نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آبائی قبرستان میں سپردخاک

13

 

پشاور،11 نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  محمد اعظم خان کی نماز جنازہ  چارسدہ  کے علاقہ پڑانگ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، نگران صوبائی کابینہ کے اراکین ، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلی سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے اچانک انتقال کے باعث صوبائی حکومت نے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے، خیبر پختونخوا میں 11 سے 13 نومبر تک تمام سرکاری دفاتر، عمارتوں پر  قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔