حب شہر میں قائم تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ ایڈیشنل ایس پی احمد طلحہ ولی

3

 

 حب، 11 نومبر(اے پی پی ): ایڈیشنل ایس پی حب احمد طلحہ ولی نے کہا ہے کہ حب شہر میں قائم تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہروں کی خوبصورتی کو مانند کرنے میں تجاوزات کا بڑا عمل دخل ہے اور تنگ حال سڑکیں سڑک حادثات، ایمرجنسی سمیت شہریوں کا تکلیف اور پریشانی کا موجب بنتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ایس پی حب احمد طلحہ ولی نے کہا کہ عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر سول پٹشن کے تناظر کی روشنی میں ڈی آئی جی پولیس کی موصولہ ہدایات پر ایس ایس پی حب ڈسٹرکٹ آصف علی مستوئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی حب احمد طلحہ ولی، ایس ایچ او حب سٹی حاصل خان بلوچ، ایس ایچ او قاضی صابر حسین نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ حب شہر میں قائم  تجاوزات،ٹھیلے، ریڑھی بانوں اور غیر قانونی گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف آپریشن شروع  کر دیا ہے  اور انہیں سختی  سے ہدایات جاری کی کہ تجاوزات کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جس سے حب کے شہریوں اور ایمرجنسی میں میں کسی کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔

ایڈیشنل ایس پی حب احمد طلحہ ولی نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں،ٹھیلے،ریڑھی بانوں اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والے گاڈیوں کے مالکان کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا تمام دکاندار سرکاری تعین کردہ حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔