نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ کا پشاور کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ

32

 

پشاور،21 نومبر(اے پی پی ):نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے آج صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور اس سلسلے میں پہلے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچ گئے،  اور ایل آر ایچ کی جنرل او پی ڈی، سرجیکل اور میڈیکل یونٹس کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ نے تیمارداروں کیشکایات سنیں اور انکے فوری آزالے کے لئے ہسپتالوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو بلا تعطل ادویات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے فقیر آباد کا بھی دورہ کیا اور نہر کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکدیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء انجنیئر احمد جان، عامر درانی چیف سیکرٹری ، کمشنر پشاور  و محکمہ آبپاشی کے حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔