رینالہ خورد، 12 مارچ (اے پی پی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، وارث مارکیٹ رینالہ خورد میں کریانہ سٹور کی انسپکشن، 43 کلو کھلے اور زائد المعیاد مصالحہ جات تلف کردیئے گئے، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر کریانہ سٹور مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔ رینالہ خورد میں کریانہ سٹور کی انسپکشن کے دوران سٹور میں کھلا سرخ مرچ پاؤڈر اور چائنہ نمک پایا گیا۔ غیر معیاری اور ممنوعہ مصالحہ جات برآمد کرکے تلف کردیئے گئے۔ کریانہ سٹور مالکان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ملاوٹ سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔











