کوئٹہ، 14 مارچ (اے پی پی): بلوچستان میں سینیٹ کی تین نشتوں پر ضمنی انتخاب مکمل ہو گئے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عبد القدوس بزنجو ،مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی، جے یو آئی ف کے شکور غیبزئی کامیاب ہو ئے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینٹ کے ضمنی انتخاب پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک رہا ،انتخاب میں بلو چستان کے 61اراکین اسمبلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق و زیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو 23، پاکستان مسلم لیگ ن کے کے دوستین ڈومکی 17،جے یو آئی ف کے شکور غیبزئی16ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے مبین خلجی صرف پانچ ووٹ حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والے پرنس آغا عمر احمد زئی ،میر سرفراز بگٹی ،اور مولانا عبد الغور حیدری کے استعفوں کے باعث سینٹ کی یہ نشستیں خالی ہو ئی تھی۔