ملتان، 22 مارچ (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 مارچ کو 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت دفتر میں اپنے ہاتھوں سے قطرے پلائے اور کھلونے بھی تقسیم کئے۔پولیو کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں تک پہنچ کر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا جبکہ عوامی مقامات پر کیمپ قائم کرکے 4 ہزار سے زائد فیلڈ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔