عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی کرنا باعث فخر ہے ان کا اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جتنا ہے،پاکستانی کراٹے فائٹرشازیب رند

19

 

کوئٹہ،23 اپریل (اے پی پی):پاکستانی کراٹے فائٹرشازیب رند نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی کرنا باعث فخر ہے ان کا اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جتنا  ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  منگل  کےروز دبئی سے واپسی پر کو ئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر محکمہ کھیل کے آفسران  نے ان کا استقبال کیا ۔

شازیب رند نے کہا کہ اگر محنت کریں تو کوئی چیزناممکن نہیں  ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنے مقصد کے لئے محنت کریں تو  ایک دن وہ اپنے مقصد میں کامیاب  ہوں گے اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا اور کہا   پاکستانی شائقینِ اوربلو چستان کے عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے بھرپور انداز میں ا انہیں سپورٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند مہینوں   میں دبئی میں  ایک بڑا یونٹ ہونے جا رہا ہے میری خواہش کہ پاکستان کے لئے ورلڈ ٹائٹل جیت کر لاؤں۔

کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والے شازیب رند دبئی میں گزشتہ روز کراٹے کومبیٹ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔