تھرپارکر؛ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

12

 

تھرپارکر، 29 اپریل (اے پی پی):تھرپارکر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے مختلف مقامات کا دورہ کر کے پولیو مہم کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے پولیو انچارچ تھرپارکر ڈاکٹر راجہ کے ہمراہ مٹھی شہر کی مختلف کالونیوں سمیت سول ہسپتال مٹھی، پولیو پوائنٹ ماروی پمپ، گاؤں مالنہور وینہ، بس ٹرمينل سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کر کے بچوں کو قطرہ پلانے سمیت فنگر مارکنگ اور گھروں پر انٹری کے کام کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے پولیو ٹیم کے ممبران سے ملاقات کر کے معلومات لینے سمیت درپیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور  کہا کہ سکیورٹی سمیت کوئی بھی مسئلہ ہو تو بتانا، ہم مل کر اس کو حل کریں گے۔