دریاخان،22 مئی (اے پی پی): ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اورمراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی سروس ڈلیوری پرکڑی نظررکھی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو علاج معالجہ کی ہمہ وقتی سہولیات کے حصول میں دقت کاسامنا نہ کرناپڑے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت کوٹلہ جام کا اچانک معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اور اے سی رانا غلام مرتضیٰ بھی انکے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہاکہ ہسپتالوں اوردیہی وبنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی حاضری،صفائی کے انتظامات اوردیگر انتظامی امورکی مانیٹرنگ باقاعدگی سے یقینی بنائی گئی ہے تاکہ مریضوں کیلئے ہرلحاظ سے موافق ماحول برقراررکھاجاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے موقع پر حاضری اورصفائی کے انتظامات کابطورخاص جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف شعبوں کامعائنہ کرکے عوام کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی حسب طلب دستیابی یقینی بنائی جائے۔











