کوئٹہ میں عید کے دوسرے روز بھی اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

5

کوئٹہ ,08جون (اے بپی پی ):کوئٹہ میں عید کے دوسرے روز بھی اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 188 بیل اور 120 بکروں کی قربانی کی گئی چیئرمین الخدمت فاونڈیشن عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ ان بیل اور بکروں کے گوشت مستحقین ، غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے اور گوشت کی  تقسیم کے حوالے سے ترتیب بنائی گئی ہے جس کے تحت مستحق گھرانوں میں گوشت پیکنگ کرکے ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا،، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی متوسط طبقے کے لوگوں کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا اس مرتبہ بھی دس ہزار گھرانوں تک گوشت پہنچایا جائے گا،، انہوں نے کہا ہے کہ عید کے پہلے روز حکومت اور نجی فلاحی اداروں میں بھی گوشت تقسیم کئے گئ۔