واپسی کا بہترین آغاز، کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری

8

فیصل آباد، 07 نومبر ( اے پی پی): ساؤتھ افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل  میچ میں اپنی شاندار سنچری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا ایک بہترین آغاز ہے۔

ڈی کاک نے کہا کہ انہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ دوبارہ کھیلنے اچھا لگ رہا اور انہیں اپنے “بچپن کا خواب” واپس مل گیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے نئے ماحول اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کو بھی خوشگوار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل کی بھوک تھی جس نے مجھے واپس آنے پر مجبور کیا، واپسی کا فیصلہ اتنا آسان نہ تھا۔

میچ پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ایک روزہ میچ میں ڈیو نہیں پڑی جبکہ گزشتہ میچ میں ڈیو تھی، جس کا فائدہ ہوا میچ کوئی فکس حکمت عملی نہیں تھی جسے میچ کی ڈیمانڈ تھی ویسا کھیلابری گیندوں کا انتظار کیا بیٹنگ پر جمے رہے۔ اُنہوں نے ٹونی ڈی زورزی کی بیٹنگ کی تعریف کی۔