ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کے 19ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کے احکامات جاری

7

ملتان،   23 جنوری    (اے پی پی ):ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے 19ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کے احکامات جاری کر دیئے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر کریم بخش اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اسد علی نے احکامات ملازمین کو جاری کیے، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن بلوچ بھی موجود تھے۔ درجہ چہارم کے سکیل  4،3،2کے مالی،سیکورٹی گارڈز اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔  اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں ، ملازمین ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اُن کو جائز حقوق کی فراہمی جاری رکھیں گے۔اُنھوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ادارے کے استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔