فیصل آباد، 5 فروری (اے پی پی): ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کی۔سائیکل ریلی چناب کلب چوک سے شروع ہوکر خدمت مرکز نزد لاری اڈا تک اختتام پزیر ہوئی جس میں سول سوسائٹی کے افراد نے بھی میں شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے لہٰذا ہمیں اپنے اپنے شعبہ میں کشمیریوں کی حمایت اور جدوجہد آزادی میں اپنا موثر کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل ریلی بھی انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل ریلی کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس مین بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں شریک اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے دانت کھٹے کئے ہمیں بھی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے اپنے حصہ کا کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔











