اسلام آباد: کلائمٹ فنانس ایکسیلیریٹر کا افتتاح، نوجوانوں کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے

13

اسلام آباد، 6 فروری(  اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ پروگرام برطانیہ کی حکومت کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں اور کاروباروں کے لیے فنانسنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے جمعہ کے روز کلائمٹ فنانس ایکسیلیریٹر (CFA) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر نے نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا، “ہماری نوجوان نسل کو بااختیار بنانا ہماری ترقی کے لیے ضروری ہے۔ اگر نوجوانوں کو مواقع اور وسائل ملیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ معیشت میں بھی انقلاب لا سکتے ہیں۔”

ڈاکٹر مصدق ملک نے چین، فن لینڈ اور دیگر ممالک کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی اقدامات کے ذریعے آلودگی اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، اور پاکستان بھی ان سے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے وزارت کے گرین فلڈرز پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑے گا تاکہ وہ اپنے موسمیاتی منصوبے پیش کر سکیں۔

وزیر نے کہا کہ وزارت کا مقصد نوجوانوں کے لیے ایک ایسا انکویبشن سینٹر بنانا ہے جہاں خیالات پروان چڑھیں اور انہیں وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے DAI اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔