لاہور،6فروری(اے پی پی) صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کا جشن عروج پر ہے، عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بسنت کو ہم انجوائے بھی کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق اپنی ڈیوٹیز بھی سرانجام دے رہے ہیں ، پولیس اور سپیشل برانچ مکمل میکانزم اور پراپر طریقے اور پلان سے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔











