یوم یکجہتی کشمیر-اوکاڑہ میں ڈی سی آفس میں مرکزی تقریب کا انعقاد

11

 اوکاڑہ۔5فروری(اے پی پی):اوکاڑہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑا میں منعقد کی گئی مرکزی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ڈسٹرکٹ کونس اوکاڑہ سیاسی سماجی شخصیات وثیرن اف جرنلسٹ گروپ کے وفد نے شرکت کی۔

اوکاڑہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑا میں منعقد کی گئی مرکزی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ڈسٹرکٹ کونس اوکاڑہ سیاسی سماجی شخصیات وثیرن اف جرنلسٹ گروپ کے وفد نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ شجیں وسطرو نے یوم کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد شیرکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی جائے گی کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کے دوران جہاں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ایک ہزار سے زائد کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل رہے ہیں۔