وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس

15

اسلام آباد، 19 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور حج ونگ افسران نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کیے جائیں، حجاج کرام اور خدام الحجاج  اپنے مثبت طرز عمل سے ملکی وقار  میں اضافہ کریں۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس کو بتایا کہ عازمینِ حج  اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ  مکمل کیا جا چکا ہے،107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے عازمین حج کو مناسک حج اور انتظامی امور پر تربیت فراہم کی گئی۔

ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا،امسال عازمینِ حج کو ویکسین  کی فراہمی، فضائی ٹکٹ اور ویزہ کا اجراء جلد شروع کیا جائے گا۔