سکھر،28مارچ (اے پی پی )؛پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) اسپتال گمبٹ کے پیڈیاٹرکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چوتھی پیڈیاٹرک کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ اس دو روزہ اہم کانفرنس کا افتتاح گمس کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کیا۔
ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں گمس اسپتال کے شعبہ پیڈیاٹرک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے معزز ماہر ڈاکٹروں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے گمس اسپتال میں مختلف انسانی اعضائ کے مفت کامیاب آپریشن ہو رہے ہیں جن کی کامیابی کی شرح نوے فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گمس میں نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر سمیت بیرونی ممالک سے آئے ہوئے مریضوں کا علاج غیر ذات، نصب، زبان اور مذہب کے بہترین سہولتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پیڈیاٹرک شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر بختیار احمد بھنبھرو کو چوتھی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
کانفرنس میں ملک کے مشہور طبی ماہرین نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو، پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول بوک، پروفیسر بہاول دین جامڑو، ڈاکٹر خدا بخش کھوسو، پروفیسر ڈاکٹر شانتی لال، پروفیسر ڈاکٹر شنکر لال، ڈاکٹر دلیجان، ڈاکٹر ممتاز علی بھرو، ڈاکٹر پردیپ کمار، ڈاکٹر نرما، ڈاکٹر نورین، ڈاکٹر ثانیہ سندھڑی، ڈاکٹر اعجاز گڈجا?ی، پروفیسر ڈاکٹر جے کرشن، پروفیسر ڈاکٹر سلطان مصطفیٰ، اور پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر سیال شامل تھے۔
ماہر ڈاکٹروں نے کانفرنس میں مختلف موضوعات پر خطاب کیا، جیسے کہ استھما مینجمنٹ، پیڈیاٹرک ایلرجی کی اقسام اور مینجمنٹ، وائرل برونچیولائٹس اور بیکٹریل نمونیا کے فرق، پاکستانی بچوں میں ایکیوٹ ریسپریٹری ٹریکٹ انفیکشنز کا جائزہ سمیت دیگر اہم موضوعات شامل تھے۔
دوسرے سیشن میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر طفیل سومرو، ڈاکٹر عبیداللہ بہلکانی، ڈاکٹر کامران شاہانی، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ لیل، پروفیسر سلمان علی، اور پروفیسر اقبال اے میمن، پروفیسر محمد حسین، پروفیسر فرزانہ شیخ، مائیکرونٹریئنت کی کمی، بریسٹ فیڈنگ کے فوائد، بچوں میں غذائی کمی کے پوراﺅ کرنے والی حکمت عملی، اور ویکیسن کے فوائد اور اس پر اعتماد سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
دوسرے اور اختتامی سیشن کی معاونت ڈاکٹر پردیپ کمار اور ڈاکٹر افتخار حیدر شاہ نے کی جبکہ آخر میں ڈاکٹر بختیار احمد بھنبھرونگ آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گمس کی جانب سے منعقدہ چوتھی پیڈیاٹرک میڈیسن اور صحت کے حوالے سے ریسرچ اور مختلف اہم موضوعات پر معلومات وقت کی ضرورت ہے جس کا مستقبل قریب میں بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی جانب سے کانفرنس کے شرکائ میں شیلڈیں تقسیم کی اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی۔











