مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس،63 دیہات کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ

12

ملتان، 22    اپریل (اے پی پی): کمشنر عامر کریم خان کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے 63 دیہات کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے معیار زندگی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت واٹر سپلائی، سینیٹیشن، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر نے کئی دیہات میں پارکس کے بجائے پلے گراؤنڈز بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوکل کھیلوں کے فروغ اور عوامی استعمال کے لیے زیادہ مؤثر ہیں۔

عامر کریم خان نے منصوبوں میں معیار اور پائیداری یقینی بنانے، ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ وزٹس بڑھانے اور کنسلٹنٹس کو بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی نے پیش رفت رپورٹ پیش کی جبکہ بتایا گیا کہ منصوبے پر عملی کام جنوری سے شروع ہوچکا ہے ۔