الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تین روزہ فری میڈیکل سرجیکل کیمپ اختتام پذیر

2

ڈیرہ اسماعیل خان ،25 جولائی (اے پی پی ):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی کوششوں سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تین روزہ فری میڈیکل سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

ڈیرہ  کے گاؤں مندھرہ میں ہلال احمر خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ کیمپ میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر ستائیس سو مریضوں کا مفت معاینہ کیا گیا  جس میں تقریبا بارہ سو مرد ، گیارہ سو خواتین اور تقریبا پانچ سو بچے شامل تھے

کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی پینتالیس رکنی ٹیم موجود تھی

ٹیم کے ساتھ موجود جدید ترین سہولیات سے آراستہ موبائل ہسپتال میں ساڑھے  تین سو سے زائد مریضوں کا موقع پر ہی آپریشن کیا گیا ۔

کیمپ میں ماہر امراض چشم لیڈی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم بھی شامل تھی ،اٹھارہ سو سے زائد مریضوں کو مفت ادویات ، بارہ سو کے قریب مریضوں کو مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں ۔

مریضوں نے اس موقع پر آپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ہلال احمر خیبرپختونخوا ضلع پہاڑ پور کے سیکریٹری سید غضنفر شاہ بخآری نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی، رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کا ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے ان شاء اللہ علاقہ کی دکھی انسانیت کی خدمت مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔