آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

5

مظفرآباد،  04 ستمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی   صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر   چیف سیکرٹری خوشحال خان،آئی جی پی لیاقت علی ملک، سیکرٹریز حکومت اور پولیس افسران ممبران اسمبلی اور اعلیٰ حکام  نےبھی تقریب میں شرکت کی۔

سردار میر اکبر خان، کرنل ریٹائرڈ وقار نور اور ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے حلف اٹھایا۔چوہدری اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ اور راجہ ریاست نے بھی بطور وزیر حلف اٹھایا۔عمیر نعیم اور عبدالرحمن آرائیں نے بھی کابینہ اراکین کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد نے کابینہ اراکین کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔