پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے ٹرائی سیریز کی تیاریاں عروج پر، مشترکہ پریکٹس سیشن

5

راولپنڈی، 16 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کی تیاریاں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جمعہ کے روز پاکستان اور سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیرِ نگرانی منعقدہ تین گھنٹے طویل ڈے اینڈ نائٹ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت مشقیں کیں۔

شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کل دوپہر 12بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پریکٹس سیشن کرے گی، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہفتے کے روز بھی شام 4سے 7بجے تک ٹریننگ جاری رکھیں گی۔

اس سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔