وزیراعظم شہباز شریف کی چیچہ وطنی میں چوہدری محمد حنیف،چوہدری منیر اظہر کے لواحقین سےتعزیت

6

چیچہ وطنی،26اکتوبر(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیچہ وطنی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف مرحوم اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری منیر اظہر کی رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیچہ وطنی میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد منیر اظہر کی رہائش گاہ پر جاکر  مرحوم  کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا۔​وزیرِ اعظم نے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے ہمیشہ حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ​مرحومین کی پارٹی اور چیچہ وطنی کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔​تعزیتی ملاقات میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔