اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کی موثر کوریج کے لیے میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر میں ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات

4

اسلام آباد، 15 نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری برائے اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس کی موثر کوریج کے لیے  میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایات پر قائم کیا گیا  جدید و  فعال میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر میں ملکی و غیر ملکی صحافیوں کی صحافتی ذمہ داریوں کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اسلام آباد ٹاکس کے دوران بھی ایسے کامیاب میڈیا سینٹرز قائم کیے گئے تھے جنہیں بھرپور پذیرائی ملی۔  جبکہ وزارت کے حکام نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مہمان صحافیوں کے اعزاز میں ثقافتی تقریب اور روایتی پاکستانی کھانوں کے عشائیے کا انعقاد بھی کیا۔