پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام27 جون کوگلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹرسائیکل  ریس ہوگی

365

گلگت،26جون (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت حکومت کے تعاون سے دوسری ٹور ڈی خنجراب  انٹرنیشنل سائیکل ریس(  کل ) جمعرات  سےشروع ہوگی، تمام ٹیمیں یہاں پر بدھ کے روز بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

باضابطہ طور پر ایونٹ26 جون کو گلگت میں ٹیم منیجر کی میٹنگ کے بعد شروع ہوگا۔ پہلے روز (27 جون کو) گلگت سے خنجراب تک 66 کلو میٹر ریس ہوگی، 28 جون کو دوسرے مرحلے میں گلمت سے ڈوئیکار تک 37 کلو میٹر ، تیسرے مرحلے میں ہنزہ سے سست تک 82 کلومیٹر جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں سست سے خنجراب تک 84 کلو میٹر سائیکل ریس ہوگی ،یونٹ کی اختتامی تقریب 30 جون کو منعقد ہوگی ۔ ایونٹ کے اختتام کے بعد یکم جولائی کو گلگت سے اسلام آباد کیلئے تمام ٹیموں اورآفیشلز کی واپسی ہوگی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں سری لنکا،افغانستان سمیت پاکستان کی دس ٹیمیں جن میں بلوچستان ،گلگت ،اسلام آباد،خیبر پختونحوا،پنجاب،سندھ،آرمی ،پی او ایف واہ ،ایس ایس جی سی اور بائیکستان ٹریننگ  کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وی این ایس ، گلگت