وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کرتارپور راہداری امن راہداری ہے جو خطے میں امن اور خوشحالی لائے گی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

189

 

اسلام آباد، 15 جولائی  ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم   عمران خان کے ویژن کے مطابق کرتارپور راہداری امن راہداری  ہے جو دو طرفہ تعلقات کو  بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خطے  میں امن اور  خوشحالی لائے  گی اور  مذاکرات ہی امن کے ضامن ہو سکتے ہیں۔
اے  پی پی  کو دئیے  گئے خصوصی  ویڈیو   پیغام  میں معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری  سے نا صرف غربت کا خاتمہ ہو گا بلکہ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا ،ثقافتی اور مذہبی رشتے  مضبوط ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ امن کے حصول کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو حتمی  شکل دے دی گئی ہے   اور مختلف ایشوز پر 80 فیصد   اتفاق رائے ہو چکا

 ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان  نے کہا کہ سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی  550ویں  سالگرہ 23  نومبر کو منائی جا رہی ہے  اور پاکستان کی عوام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید  کرنے کے لیے بے تاب ہے ۔انہوں نے آگاہ کیا کہ حکومت  پر امید ہے کہ  کرتارپور راہداری سے 2000 سے 8000 تک  سکھ یاتری   پاکستان آکر  مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ۔

 وی این ایس ، اسلام آباد