پشاور پریس کلب میں پہلا رحیم اللہ یوسفزئی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا آغاز

274

پشاور، 20نومبر(اے پی پی): سینئر صحافی وتجزیہ  نگار  رحیم اللہ یوسفزئی نےآج پشاور پریس کلب میں پہلا رحیم اللہ یوسفزئی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا افتتاح کیا، جس میں سینئر صحافی وتجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی اور ڈی جی سپورٹس  بورڈ پشاور نے افتتاحی نمائشی میچ کھیلا۔

 اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ  نگار رحیم اللہ یوسفزئی نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پشاور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کی تعریف کی اور کہا کہ صحافت مشکل ترین پیشہ ہے،صحافیوں کیلئے تفریحی مواقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے بھی پریس کلب سپورٹس کمیٹی کی کھیلوں کے فروغ کے کوششوں کو سراہا اور سپورٹس کمیٹی کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

وی این ایس  پشاور

Download Video