بے نظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ :مردوں کا ڈبل مقابلہ اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے نام کرلیا

202

اسلام آباد ،  19 دسمبر (اے پی پی ):  بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے محمد شعیب اور حضیفہ رحمٰن کو 3-6، 3-6 سے ہرا کر مینز ڈبلز کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

جمعرات کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے  فائنل میں جوان جوڑی نے اپنے فن کا اچھا مظاہرہ کیا۔محمد شعیب اور حضئیفہ رحمٰن نے با تجربہ جوڑی کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پہلے سیٹ میں شعیب اور حضئیفہ نے 3 سیٹ اپنے نام کیے۔دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، 8 ویں سیٹ میں اعصام اور عقیل نے سروس بریک کی اور 3-6 سے دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کیا۔

فائنل میچ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،  پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ، ، سینیٹر تاج حیدر اور ڈیگر حکام موجود تھے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد