پاکستان نے ہمیشہ گرم جوشی سے ہمارا  استقبال کیا ہے؛ سری لنکن کپتان

186

اسلام آباد، 11 دسمبر(اے پی پی ): سری لنکن کپتان ڈیموتھ کارونارتنے نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔ پاکستان شائقین نے کافی اچھا برتاؤ کیا، پاکستان نے ہمیشہ گرم جوشی سے ہمارا  استقبال کیا ہے۔

راولپنڈی  کرکٹ  سٹیڈیم  میں پاکستا ن اور سرلنکا  کے مابین جاری  ٹیسٹ میچ کے پہلے  دن کھیل کے اختتام پر  پریس کانفرنس  سے خطاب میں سری لنکن کپتان نے کہا کہ پہلی بال کھیلتے ہوئے پریشر تھا، اس پچ سے ہمیں بیٹنگ میں مدد ملی لیکن لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا۔ کچھ غلطیاں ہوئیں، جس پر رنز کم بنائے۔

کروناتنے نے کہا کہ آج ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں جب کہ ہمیں حکام کی جانب سے بہت اچھی سپورٹ ملی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا اور بہت خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

وی این ایس،  اسلام آباد

Download Video