ایک ہفتے سے جاری بین الاقوامی “ہیلی سکی” شوگراں میں اختتام پذیر

137

 

اسلام آباد ، 22 فروری (اے پی پی ): ایک ہفتہ طویل ہیلی سکی کھیل آج شوگران میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ایفینیٹی اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ مہم کی اختتامی تقریب میں مختلف ممالک کے اعلی سطحی شخصیات سمیت ساٹھ سے زائد غیر ملکی اسکیئرز شریک تھے۔

سیاحت کو فروغ دینے اور ایڈونچر اسپورٹس کے لئے پاکستان کے برف پوش پہاڑوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی تلاش کے لئے کئی ممالک کے ارکان نے شرکت کی جن میں ارجنٹائن ، آسٹریلیا ، برازیل ، کینیڈا ،  یونان ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین ، سوئٹزرلینڈ ، برطانیہ اور امریکہ شامل تھے۔

 گروپ شرکاءنے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں  شرکاءنے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹوریٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کے انسداد کی کامیاب کوششوں کے نتیجے میں کھیلوں اور سیاحت کے لئے پاکستان میں سیکیورٹی کے بہتر ماحول کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

وی این ایس ، اسلام آباد