خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کا پشاور کے ہسپتالوں کا دورہ، کورونا مریضوں کو مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

106

پشاور، 08 اپریل (اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور ان ہسپتالوں کے آئی سی یوز کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو مہیا کی گئی صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے صحت سہولیات اور کورونا سے متعلق اقدامات پر وزیر صحت کو بریفنگ دی، جس پر وزیر صحت نے فراہم کردہ صحت سہولیات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسوں کو خراج تحسین پیش  کیا۔

وذیر صحت نے اس موقع پر ہسپتال کے انتظامی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کی اس گھڑی میں دوسروں کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والے صحت عملے کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکو یہ یقین دلاتے ہیں کہ صحت عملے کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد