ببر لو بائی پاس سکھر پرتیزرفتار کا ر کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

273

 

سکھر،29مئی (اے پی پی ):سکھر کے قریب ببر لو بائی پاس پر  حادثہ  ،حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ تیز رفتار کار کراچی سے پنجاب جارہی تھی ، کار میں پانچ افراد سوار تھے جن میں چار مرد اور ایک خاتون شامل  تھی۔

 حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی  خاتون کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔